ہنگو (مانند نیوز) ہنگو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے کوشاں ہیں،بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول پیسکو ہیڈ کوارٹر سے جاری ہوتا ہے،منتخب عوامی نمائیندے پیسکو ہیڈ حکام اور مرکزی حکومت سے لوڈ شیڈنگ دورانیے میں کمی کے لیے بات کریں،ایم این اے اور ایم پی اے پیسکو ہنگو ملازمین پر غصہ اتارنے کی بجائے اسمبلی فورم پر حقوق کی بات کریں۔ان خیالات کا اظہار پیسکو ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین خیبر سرکل کے جائنٹ سیکرٹری فرخ سیر،ہنگو ڈویثزن چیر مین جاوید حسین،استر زئی ڈویثزن کے اسحاق اورکزئی اور دیگر نے اخباری بیان میں کیا۔پیسکو یونین رہنماؤں نے کہا کہ ہنگو ڈویثزن کے مختلف فیڈرز پر دو سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اطلاق پیسکو ہیڈ کوارٹر کے احکامات کے مطابق ہوتا ہے لہزا اس دورانیے میں کمی بیشی کا دارومدار پیسکو حکام پر ہے لہزا اس کوڈ شیڈنگ کا غصہ ہنگو ڈویثزن کے ملازمین پر اتارنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔یونین رہنماؤں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے عوامی نمائیندے ہیں ان کی دل سے عزت اور احترام کرتے ہیں مگر ہماری بھی عزت نفس ہے ہم پر دباؤ ڈالنے کی بجائے عوامی نمائیندے وہ دروازے کھٹکٹھائیں جہاں سے ریلیف مل سکتا ہے۔عوامی نمائیندے حقوق کے لیے اسمبلیوں میں بات کریں۔اور ہنگو پیسکو میں جو سٹاف کی شدید کمی ہے اسے دور کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال میں لائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے