ہنگو(مانند نیوز)ہنگو تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ سنگیڑھ میں قتل ہونے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP کا جائے وقوعہ کا دورہ کرائم سین کا ازخود جائزہ لیا، ہنگو پولیس کے بروقت انفارمیشن پر ملزمان کو 08 گھنٹوں کی اندر اندر کرم پولیس نے گرفتار کر لیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی فلک نواز خان بنگش بھی ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم وجوہات کے بناء پر تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ سنگیڑھ میں دوکاندار قاری عبداللہ کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے کرائم سین کا ازخود جائزہ لیا، واقع میں نامزد ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر شاباش دی۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی تحفظ یقینی بنائے اور اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دیں جرائم پیشہ افراد کسی صورت قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے ہے شہریوں کی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے جو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگا ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ کسی کا قتل ایک سنگین اور ناقابل تلافی جرم ہے بالخصوص قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر کے ہر ممکن راہ کو اپنائے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے