بریکوٹ (مانند نیوز ) ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے فیس میں اضافہ ناقابل برداشت ہے صوبائی حکومت مہنگائی کے ستائی عوام کے حال پر رحم کریں۔ عالمگیر خان یوسفزئی سینئر نائب صدر پی پی پی یو سی رحیم آباد مینگورہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر نگرانی بنے والے ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافے سے غریب عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ذہنی مریض بن گئے سادہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ایچ ٹی وی 1600اور ایل ٹی وی 1400 روپے تھی بعد میں سمارٹ کارڈ کی فیس ایچ ٹی وی 2500 اور ایل ٹی وی 2000 مقرر کی گئی اب صوبائی حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ بدولت یہ فیس دوگنا اضافے کے ساتھ ایچ ٹی وی 10650 اور ایل ٹی وی کی فیس 8650 مقرر کی گئی ہے جو سراسر ناانصافی کے مترادف ہے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اوپر سے ڈرائیونگ لائسنس کے فیسوں میں اضافے نے پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اگر فیسوں کے اضافے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو مجبوراً عوام سڑکوں پر نکل آینگے ۔