پبی (مانندنیوز )تھانہ پبی پولیس کی 05رکنی منظم سنیچر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی،گروہ کا سرغنہ گرفتار،نشاندہی پر اسلحہ کے زور پر چھینی گئی ڈاٹسن برآمددوسری کاروا ئی کے دوران دو منشیات فروش گررفتار کر کے کر کے ان قبضے 6 کلو چرس بر آمد کئے مزید تفتیش شروع،انکشافات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی ظاہر محمد ولد رحیم ساکن سواڑی ضلع بونیر نے تھانہ پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ہمرائیان ڈاٹسن نمبر 879/TACمیں املوک تقریبا 400/450پیٹی لوڈ کرکے پشاور فروٹ منڈی جارہے تھے کہ بمقام مین جی ٹی روڈ نوشہرہ ٹو پشاور نزد ڈاکٹر جہانگیر گھر تاروجبہ ایک موٹر کار XLIبرنگ کالا میں سوار املزمان نے اپنے آپ کو پولیس ظاہر کرکے ہمیں روکا اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے نقد رقم،موبائل فونز اور ڈاٹسن چھین کر فرار ہوگئے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی سربراہی میں تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی،سرتاج خان اے ایس آئی پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سعید اللہ ولد نواز خان ساکن بھٹہ تل پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے جو کہ صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں جنکی گرفتاری جلد متوقع ہے۔نشاندھی پر چھینی گئی ڈاٹسن برآمد کیگئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ایسی طرح تھانہ پبی پولیس کا تیمور سلیم ایس ایچ او پبی کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی ہدایات پرمنشیات فروش جہانزیب ولد نیاز محمد ساکن رستم ضلع مردان کے قبضے سے 03کلو 35گرام چرس ملزم کفایت ولد زرمحمد ساکن پبی سے 02کلو 40گرام چرس اور 530 گرام ائس برآمد کیگئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اسی طرح اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم مستحب گل ولد گل احمد شاہ ساکن علی بیگ کوبھی گرفتار کیا گیا۔