دیر (مانندنیوز )ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر باقر علی نے سب ڈویژن لعل قلعہ میں سرکاری ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں کیں۔ ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر ایگریکلچر، دیر لوئر نے اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ کو بذریعہ لیٹرز اگاہ کیا کہ کمبڑ بازار میں دو کھاد ڈیلرز کے ساتھ غیر معیاری کھاد (لیبارٹری سے ٹسٹ شدہ) وافر مقدار میں موجود ہیں جوکہ فصلوں کے لیے نقصان دہ ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے نمائندہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور بھاری نفری کے ہمراہ دونوں دوکانیں وزٹ کیے اور برآمد شدہ غیر معیاری کھاد اپنے تحویل میں لیا اورمزید قانونی کاروائی بھی کی جائی گی، اس کے ساتھ کمبڑ بازار میں مختلف گوداموں کا وزٹ کیا اور انہیں سرکاری دستاویزات جلدی مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کمبڑ بازار میں عارضی تجاویزات اور ہتھ ریڑیوں کے خلاف ٹی ایم اے لعل قلعہ اور نفری پولیس و لیوی کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا، تجاویزات کو موقع پر ہٹا دیے گئے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بیھج دیا گیا جبکہ بعض کو جرمانہ اور وارننگ جاری کیے گئے، اس کے ساتھ ٹی ایم او اور ٹریفک پولیس کو سخت ہدایات جاری کیے کہ سڑک پر سامان رکھنے والے دوکانداروں اور ہتھ ریڑی والوں کے ساتھ ب کوئی نرمی نہ کریں اورانہیں موقع پر تحویل میں لے کر اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیا کریں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسردیر پائین نے سینیٹیشن سٹاف کے ہمراہ ہوٹل اور نانبائیوں کے دوکانوں کی صفائی وغیرہ چیک کی اور انہیں صفائی کے خاص خیال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پیٹرول پمپس اور ایل پی جی ڈیلرز کا بھی معائینہ کیا اور ان کے ریکارڈ اور دستاویزات چیک کیے، انہیں سرکاری/قانونی ڈاکومنٹس جلدی مکمل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے