پشاور(پریس ریلیز) علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اقبال کے فلسفہ خودی اور مقصدیت کے پیغام کا بغور مطالعہ کریں اور اس کو عام کریں ۔ اقبال نے اسلام کی آفاقی تعلیمات پر مبنی متحرک مسلم معاشرے کا تصور پیش کیا جو سماجی مساوات کا علمبردار ہو ۔ وہ خوشحال مستقبل کے معمار کے طور پر نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں پر مستحکم یقین رکھتے تھے۔ اس یوم اقبال پر نوجوانوں کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے بروئے کار لائیں اور ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مستقل مزاجی سے جدوجہد کریں۔ دعا ہے کہ رب العالمین اس عزم میں ہمارا حامی ہو اور ہم ایسے معاشرے کی تشکیل کریں جو سالمیت، اتحاد و اتفاق کا مظہر ہو اور جہاں سب کے لئے ترقی کے یکساں مواقع ہوں۔