باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت پولیو مہم پوسٹ کمپین NID اکتوبر 2024 جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران، محکمہ صحت، ڈی ای او سی ممبران، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں این اسٹاپ آفیسر باجوڑ نے اکتوبر 2024 پولیو مہم کی کارکردگی اور دوران مہم سامنے آنے والے مختلف مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پوسٹ کمپین ریویو کے دوران مہم کے نتائج اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا پوسٹ کمپین ریویو میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا محکمہ صحت کو پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کئے گئیں تاکہ ضلع باجوڑ کو پولیو فری کیا جاسکے۔