ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے ریسکیو 1122 آفس بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام دفاتر کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے آپریشنل سرگرمیوں، اہلکاروں کی تیاری، اور دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اورانہیں اس جوش و جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے آفسران کو یہ ہدایت بھی کی کہ عوام کیلئے ایمبولینس سروس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔