ہنگو(مانند نیوز)اورکزئی پریس کلب کا لنڈی کوتل میں صحافیوں پر تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت۔ آئی جی خیبر پختونخواہ سے فوری نوٹس لینے ایس ایچ او کو معطل کرنے کی اپیل بصورتت دیگر کل سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق اورکزئی پریس کلب کے صدر شہید خان اورکزئی نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس لنڈی کوتل کے دو صحافیوں عمر شنواری اور صائم آفریدی پر ایس ایچ او لنڈیکوتل عدنان آفریدی اور ان کے گارڈز کی جانب سے تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو فوری رہا کیا جائے صحافیوں پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیکوتل کو معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اس کے خلاف کل اورکزئی میڈیا آفس میں احتجاج ریکارڈ کریں گے اگر صحافیوں کو انصاف نہ ملا تو صوبہ بھر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔