ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثنائاللہ خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت شہریوں کو بہتر سروسز اور گڈ گورننس کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کچہری کمپاؤنڈ، عدالت ڈپٹی کمشنر، ریونیو کورٹس، محافظ خانہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے دفاتر کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اسٹاف کو ہدایات دیں کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں تیزی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عدالت ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز آفس کا بھی دورہ کیا، وہاں موجود عملے سے ملاقات کی اور ان کے فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت اور گڈ گورننس ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے