وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں مشران کی کوششوں سے دو قبائل کے درمیان 23 سال پرانی دشمنی ختم کرکے دوستی میں بدل دی گئی۔ یہ خوش آئند اقدام علاقے کے لیے نہایت مثبت ثابت ہو رہا ہے۔ تنازعہ دو فریقین کے درمیان تھا: ایک طرف چاچا عبد الرسول (والد عبدالحنان کاکاخیل) اور چاچا عبدالودود (والد عبدالحنان) جبکہ دوسری طرف عبدالشکور (والد عبدالولی) اور ولی اللہ (والد عبدالولی) شامل تھے۔ مشران کی انتھک کوششوں اور گفت و شنید کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے امن کی راہ پر چلنے کا عزم کیا۔ اس تاریخی صلح کے موقع پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور مقامی لوگ مشران کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں مشران کی جدوجہد سے کئی دیگر دیرینہ دشمنیاں بھی ختم ہو چکی ہیں، جس سے علاقے میں امن و سکون کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مشران کی دانشمندانہ کوششوں سے علاقے کے اندر مزید تنازعات کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس صلح کے بعد علاقے کے عوام میں اتحاد اور بھائی چارے کا جذبہ مزید مضبوط ہو رہا ہے، جو دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے