پبی (مانند نیوز)پی پی پی کا 57واں یوم تاسیس پبی بازار میں نظریاتی کارکنوں کا زبردست پاور شو کا مظاہرہ۔ پی پی پی پشاور ڈویڑن کے صدر مصباح الدین اور پی کے 89 کے صدر منور کمال ایڈوکیٹ پارٹی عہدوں سے برطرف کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدور انجینیئر غنی گل محمود، عارف خان، فضل نبی خان، ریاض تندر،سلیم خان کھوکھر،سعید اللہ خان،محمد الیاس، نور البشر ساول، مولانا عثمان علی شاہ، حیدر نواز خان خٹک، محمد فاروق خان خٹک اور دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام مین بازار پبی میں پی پی پی کے 57 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پی پی پی کے نظریاتی کارکنوں کا زبردست پاور شو منعقد ہوا۔جلسے کی صدارت پی پی پی پبی شہر کے صدر میاں امتیاز علی شاہ نے کی۔ یوم تاسیس کے جلسے عام میں پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس نے قرارداد پیش کی۔ جسے جلسے عام کے سامعین نے متفقہ طور پر منظور کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی پی پی پشاور ڈویڑن کے صدر مصباح الدین نے پشاور ڈویڑن میں گروپ بندی کا ا?غاز کر رکھا ہے اور بغیر مشاورت کے پارٹی معاملات چلا رہے ہیں اور پی کے 89 میں منور کمال ایڈوکیٹ کو بغیر مشاورت کے صدر بنایا گیا۔ جلسے عام نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں دونوں کو پارٹی عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ جلسے عام سے پی پی پی پی۔کے 88 کے امیدوار سسجد اقبال اضاخیلی نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ جلسہ سے پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر سلیم خان کھوکھر،سینئر نائب صدر سعید اللہ خان، نائب صدر مولانا محمد عثمان علی شاہ، جنرل سیکرٹری حیدر نواز خان خٹک،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فاروق خان خٹک، نور البشر ساول، پیپلز یوتھ آرگنا?زیشن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوسف شباب، پیپلز یوتھ آرگنا?زیشن کے ضلعی صدر شاہد خان آف پیر سباق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔یوم تاسیس کے جلسہ عام کو شایان شان طریقے سے منانے پر لندن میں مقیم پی پی پی کے جیالے بھائیوں ڈاکٹر واجد خان داؤدزئی، ثاقب اقبال داؤد زئی اور ماجد شکیل خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام کو عوامی طاقت سے کامیاب بنائیں گے اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا۔