ہنگو(مانند نیوز)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان اپر کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد کی شُہدا کے لئے قرآنی خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شُہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ ڈی چوک اسلام آباد میں تحریک انصاف کے شہید کارکنوں کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی وزیرستان اپر کے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں کیا گیا، جس میں تحریک انصاف کے رہنما و ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کے صدر شیر پاؤ محسود، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی وزیرستان اپر کے ڈسٹرکٹ صدر بلال درویش اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے شرکت کی، تمام شہید کارکنان کے خاندانوں کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہونے کا اظہار کیا گیا.