کراچی ( مانند نیوز ڈیسک)تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو چوری،بائنانس سے17کھرب 64 ارب روپے (6.3ارب ڈالر) ہیک کرلیے گئے، رقم چھپانے کیلئےشمالی کوریائی ہیکرزکا نئی تکنیکس کا استعمال،1 کھرب 40 ارب روپے 50) کروڑ ڈالر )کے اسٹیبل کوائنز دوسری کرپٹو کرنسی میں تبدیل ،چوری شدہ رقم ہزاروں لین دین کے ذریعے مختلف ڈیجیٹل والٹس میں منتقل ،شمالی کوریا ئی ہیکنگ گروپ ٹریڈر ٹریٹر کو ذمہ دار قراردیا گیا۔گارڈین کے مطابق کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ہیکنگ کے بعد شمالی کوریا کے ہیکرز چوری شدہ رقم چھپانے کے لیے غیر معمولی اور پہلے کبھی نہ دیکھے گئے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔