اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ 13 برس میں خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کو عملی طور پر نظر انداز کیا گیا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ 13 سالوں میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، امن کے قیام کے لیے پی ٹی آئی کا کردار مایوس کن رہا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے لیے عملی طور پر کچھ نظر نہیں آیا، 13 برس میں پی ٹی آئی کبھی لانگ مارچ کرتی رہی اور کبھی دھرنوں میں مصروف رہی۔

وفاقی وزیر  نے مزید کہا کہ 11 اکتوبر کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا، عوام نے 12 اکتوبر کو جشن منایا، عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ کی قیادت ہی صوبے میں حالات بدل سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ن لیگی قیادت نے اقلیتی برادری کو ہمیشہ عزت دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے