اسلام آباد (مانند نیوز) میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹس ارسال کردیا۔ 

مکان مالک امان اللّٰہ کو بھیجے نوٹس میں گرین ایریا پر بنا سیکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ نوٹس پورے دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے۔ دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

سی ڈی اے کے نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ میں بنا کچن بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا۔ 15 دن میں تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 15 دن بعد سی ڈی اے خود ایکشن لے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے