اسلام آباد (مانند نیوز)پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔

پی ٹی آئی دستاویز کے مطابق احتجاج کے دوران 12 کارکن جاں بحق جبکہ 26 زخمی اور 139 لاپتہ ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ہیڈ اکرام کٹھانہ نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کے دوران لاپتہ کارکنوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بااختیار لوگوں سے مذاکرات چاہتے ہیں جو حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے: احمد خان بھچر

اکرام کٹھانہ نے کہا ہے کہ تمام ثبوت اور اعداد و شمار عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت میں بیرسٹر گوہر کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹنے کی استدعا بھی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے