اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1965ء سے معرکہ حق تک، مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ 6 ستمبر کا جذبہ آج بھی مدہم نہیں ہوا ہے۔

یوم دفاع کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنے شہدا کی جرأت، غازیوں کی بہادری اور ان کے اہل خانہ کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم پاکستان آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے بہادروں کے ساتھ فخر کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن امن کے لیے ہمارے عزم کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، وطن کے دفاع، دہشت گردی اور جارحیت کو شکست دینے کا عزم اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ آئیے ایسا پاکستان تشکیل دیں جو متحد، پرامن، معاشی طور پر مضبوط ہو۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن کی ہمیشہ حفاظت فرمائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے