اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک پر ہوئے احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 32 ملزمان کے خلاف کیس کی کی سماعت کی۔

ڈی چوک پر احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے رات گئے عدالت میں پیش کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتکھڑی لگوا دوں گا، رات گئے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا، ان کی شناخت پریڈ نہ ہو سکی، ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے کہا کہ پولیس نے نمبر پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے گرفتار کیا۔

عدالت نے کمرۂ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر کیسز سے ڈسچارج کر دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ کے کیسز میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے