اسلام آباد (مانند نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے انکا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کا مقابلے کرنے والے جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف افسران اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر ملک میں امن و استحکام کی بحالی یقینی بنائے گی۔

آرمی چیف نے کہا پاک فوج دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کو ختم کرنے کیلئے ثابت قدم رہے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی بہادری پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے فتنہ الخوارج کے تعاقب کےلیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں، سہولتکاری اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خاتمے تک ان کا تعاقب کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے