اسلام آباد (مانند نیوز)اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ وہ اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اردن شام کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے دمشق میں شام کے نئے رہنما ہیئۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ احمد الشرح المعروف ابو محمد الجولانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک مستحکم اور محفوظ شام چاہتے ہیں جو شامی عوام کی امنگوں کے مطابق عوام کے حقوق کی ضمانت دے۔

واضح رہے کہ شام سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد علاقائی رہنماؤں نے نئی انتظامیہ کے ساتھ روابط بڑھانا شروع کردیے ہیں۔

اس سے قبل سعودی اور ترک وفود نے بھی شام کے نئے رہنما احمد الشرح سے ملاقات کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے