اسلام آباد (مانند نیوز)حکومت اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیے
حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اندیشہ
مذاکرات کے دونوں راؤنڈ میں PTI نے تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی، عرفان صدیقی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریکِ انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات کے دونوں راؤنڈز میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ گفتگو جو ریکارڈ ہوئی ہے اس کو ہی تحریری مطالبہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں ایک مرتبہ ان کی جانب سے تحریری بات آجائے تاکہ ہمیں پتہ چلے کے ان کے کیا کیا مطالبات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے