اسلام آباد (مانند نیوز)مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے ریاض الجنہ میں سال میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے پر لگائی گئی پابندی ہٹا لی گئی۔

نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ نسک کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔

مسجد نبویﷺ میں موجود زائرین بھی موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادائیگی کے پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے