اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا کی 30 ریاستیں اس وقت برف باری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے ان علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، کچھ ریاستوں میں درجۂ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے۔

کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجۂ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کی وارننگ

رپورٹ کے مطابق امریکا کے موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے لےکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔

برفباری کے باعث سردی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے 6 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتِ حال کا اعلان کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے