پبی (مانند نیوز)ایپکا پاکستان نے 10 فروری کو پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنے کا اعلان، ارکین پارلیمنٹ،سینٹرز، کے مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ باعث شرم ہے۔وفاقی حکومت نے ایم۔این۔اے اور اراکین سینیٹ کی تنخواہ میں ماھانہ 5 لاکھ 19ہزار روپے اضافہ کرکے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا ٹھیکہ لگا دیا۔ سرکاری ملازمین کے پنشن کموٹیشن میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔اور اپنے لئے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی۔ ملازمین اپنا حق مانگ کر نہیں چھین کرلیں نگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا۔کہ وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز کے تنخواہوں اور مراعات میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے کا اضافہ کرکے انصاف کا گلہ گھونٹ لیا۔کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو دونوں ھاتھوں سے لوٹا۔ملک دیوالیہ ھونے کی قریب ھے۔پنشن میں کٹوتی نہیں اپنے پروٹوکول،عیاشیوں اور کرپشن میں کٹوتی کریں۔انہوں نے دھمکی دی۔ کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا۔ تو سرکاری ملازمین اپنے حق کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑینگے۔اور اپنے حقوق مانگ کر نہیں چھین کرلینگے۔اور 10 فروری کو ملک بھر کے سرکاری ملازمین اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔اور پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے غیرمعینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے