پبی (مانند نیوز)تحصیل پبی کے نجی تعلیمی ادارے سباؤن ایجوکیشن اکیڈمی سکول اینڈ کالج میں سالانہ کلچرل ڈے اینڈ فن فیئر شاندار پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں طلباء، والدین نے بڑی شرکت کی۔ کلچر ڈے طلباء نے ملک کے محلتف علاقے کے ثقافت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں طلباء، طالبات علاقے کے روایتی کھانوں اور محلتف آشیاء کے اسٹالز لگائے گئے اور طلباء خٹک ڈانس اور انتڑن پر بہترین پرفارمنس کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔ اس موقع سکول کے پرنسپل اور ممتاز ماہر تعلیم عامر گمریانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کا مقصد، طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوتا ہیایسی سرگرمیاں سٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کا زریعہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے لے کر مسلسل دس سالوں سے اس دن کا انعقاد سباوونز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کے ساتھ والہانہ لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے پی جی سے لے کر گریڈ ۱۲ تک ہرجماعت اپنے لئے ایک سٹال لگاتی ہے۔ سٹالز سکول میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر لگائے جاتے ہیں۔ سٹوڈنٹس پیسے جمع کر کے سٹالز کے لئے مختلف فوڈز تیار کرتے ہیں اور پھر سب مل کر اپنے سٹالز پر چیزین فروخت کرتے ہیں۔ آخر میں سٹوڈنٹس مل کر اپنی سرمایہ کاری پر ہونے والی آمدن آپس میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ بعض اوقات نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے جس سے آئندہ سال بہتر منصوبہ بندی کے زریعے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے سٹالز کے علاوہ تمام سٹوڈینٹس روایتی لباس پہنتے ہیں جس سے پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت اجاگر ہوتی ہے سٹوڈنٹس روایتی کھیل پیش کرتے ہیں پختون ثقافتی رقص اتنڑ (ات?) میلے کا لازمی جز ہوتا ہے فولک گیت پیش کئے جاتے ہیں پختون شادی کی تقریب پیش کی جاتی ہے۔ پلنگ پر چڑھے اور باقاعدہ سلامی کی صورت پیسے وصول کئے پختون دیہی زندگی کا ایک ماڈل گھر بنایا جاتا ہے جس میں تاریخ کی جھلک ملتی ہے اس دن ہونے والی سرگرمیوں کے بہت فوائد ہوتے ہیں – ہمیں اپنی اصل اپنی روایت اور اپنے اسلاف سے جڑے رہنے کا سبق ملتا ہے سٹوڈنٹس میں کاروباری سوچ پنپتی ہے اور تعلیم کے بعد صرف نوکری حاصل کرنے کے خول سے باہر نکلتے ہیں تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے ابلاغ کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں ٹیم ورک کو فروغ ملتا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ دوستی مضبوط ہوتی ہے اوٹ آف د بالس سوچنے اور خود سے کچھ کرنے کا حوصلہ ملتا ہے کتابوں سے نکل کر تفریح کا موقع ملتا ہے اور تازہ دم ہو کر سالانہ امتحان کی تیاری کرتے ہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور انہیں دہرانے سے گریز کا درس ملتا ہے اپنے لئے اہداف مقرر کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہوتے ہیں منصوبہ بندی سیکھتے ہیں