کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ قلعہ گراونڈ میں ایک ماہ سے جاری پہلا جونیئر سپر لیگ ہارڈ بال ٹورنامنٹ فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایف سی اے کوہاٹ نے آر ایم سی کو 15 رنز سے ہرا کر فائنل میچ کا سہرا اپنے نام کر لیا۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی فائنل میچ کے تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر ملک حیات خان آفریدی تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کودنہ صرف نوجوان نسل کے ذہنی نشونما کیلئے ضروری ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل نشے اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بھی محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں کھیل کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کی بھرپور مواقع میسر ہوں۔انہوں نے فائنل میچ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کریں ڈپٹی کمشنر نے میچ کے منتظمین کا ٹورنمنٹ کے انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔