اسلام آبا د(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔

مردان میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں، سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے، سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی تک پہنچاؤں گا۔

میں کسی وزارت کی دوڑ میں نہیں ہوں: جنید اکبر

انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا اعتماد وزیرِ اعلیٰ پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر کا کہنا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں، کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنید اکبر نے یہ بھی کہا کہ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے، پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے