بریکوٹ(مانند نیوز)ریسکیو1122ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی بریکوٹ ہسپتال سے ریفرل ڈلیوری ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بریکوٹ ہسپتال سے خاتون کو سنٹرل ہسپتال سیدو منتقلی شروع کی، حاملہ خاتون کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے میڈیکل ٹیکنشن کلثوم نےایمبولینس میں ڈیلیوری کردی، ریسکیو ڈیلیوری کے دوران ہی بچے نے ایمبولینس میں جنم لیا،ہسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹر کے مطابق ماں اور بچے کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ماں اور بچے کی طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کی حالت اور صحت ٹھیک ہونے پر والدین نے 1122 بریکوٹ کا شکریہ۔ادا کیا