وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیو مہم کا دوسرا روز سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، جبکہ مختلف مقامات پر پولیس اہلکار تعینات رہے تاکہ مہم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے عوام سے تعاون کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولیو مہم کو مکمل سیکیورٹی انتظامات کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔