اورکزئی (مانند نیوز)سنٹرل اورکزئی سانگڑہ میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ملاخیل والی بال ٹیم نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی مہمان خصوصی ایم پی اے اورنگزیب خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق سنٹرل اورکزئی کے علاقہ سانگڑہ مشتی میں اورکزئی والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اورکزئی سے 12والی بال ٹیموں نے حصہ لیا تھا والی بال فائنل میچ میں زبردست مقابلے کے بعد ملاخیل والی بال ٹیم نے مشتی والی بال ٹیم کو ہرا دیا اس موقع پر فائنل میچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے اورنگزیب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کے ویثرن کے مطابق کھیل کود کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اورکزئی میں سرکاری سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے مقابلے منعقد کئے جائیں گے اورکزئی کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جوانوں میں ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سہولیات دیں گے مہمان خصوصی اورنگزیب خان نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے