دیر (مانند نیوز)دیر بالا میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل۔ مختلف پبلک مقامات پر بینرز آویزاں کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نویداکبر کی خصوصی ہدایات کے روشنی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سٹاف نے کشمیر بلیک ڈے کی مناسبت سے دیر سپورٹس کمپلیکس کے اندر اور باہر مختلف مقامات پر کشمیری جھنڈے اور بینرزلگائے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم اے دیر اور شرینگل کے سینٹیشن سٹاف نے بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے دیر ٹاؤن اور شرینگل کے مختلف مقامات میں فلیکس اور بینرز لگائے جبکہ لوکل گورنمنٹ عملے نے یومِ یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے دیر شہر کے مختلف مقامات میں فلیکس اور بینرز لگائے جس کا مقصد کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو اجاگرکرناہے۔