لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں ٹی۔ ایم۔ اے تیمرگرہ سٹاف نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عوامی مقامات پر بینرز لگائے۔ اس کے علاوہ ٹی۔ ایم۔ اے لعل قلعہ کے سنٹیشن سٹاف نے بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عوامی مقامات پر بینرز لگائے جبکہ ٹی۔ ایم۔ اے ادئینزئی نے بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عوامی مقامات پر بینرز لگائے۔ کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع لوئر دیر میں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ ریلیاں بھی نکالی جائیگی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔