ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملاکنڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و درگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و درگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، آئی او ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ، ای پی آئی کوارڈینیٹر، محکمہ صحت کے نمائندوں اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے پہلے دن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام پولیو ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام آفیسرز/پولیو ورکرز کو دوسرے روز کی کیمپین کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے رواں پولیو مہم کے پہلے دن ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران، انہوں نے فکسڈ، ٹرانزٹ اور موبائل ٹیموں کا معائنہ کیا اور کلسٹرنگ بھی کی تاکہ پولیو ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں۔ اس سے قبل انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ملاکنڈ میں پولیو ویکسینیشن ٹیموں کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور مہم کے آغاز کے حوالے سے ٹیموں سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹیموں کو پہلے روز کے کیمپین کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں تاکہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب مثبت قدم اٹھایا جا سکے۔