شرینگل(نمائندہ مانند) 20 فروری کو آگیگا کی ہدائت پر اسلام آباد دھرنا میں شریک ہونگے۔اور طالبات تسلیم کرواکر یوم تشکر منائنگے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان دیر بالا کے ضلعی صدر بختیار زمین نے کیا ہے۔وہ شرینگل میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو دھرنا ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا تھا۔اور وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر ان کو ٹائم دیا گیا تھا۔ہمیں امید ہے کہ حکومت ہمیں مایوس نہیں کرینگے اور مظلوم سرکاری ملازمین کا آخری سہارا انہیں اصلی حالت میں واپس کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پنشن اصلاحات اب ہمارے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔جس کیلئے ہمیں ہر حال میں اپنے آگیگا کے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد جا نا ہے جہاں پر یا تو اعلان کی صورت میں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرکے یوم تشکر منائینگے اور یا وہاں پر مطالبات حل ہونے تک آخری سانس تک دھرنا دینگے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین تیاری رکھیں ہمیں ہر حال میں اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کی مستقبل محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دھرنا سے پہلے ہی اپنے وعدے کی مطابق ان غریب ملازمین کی حال پر رحم کریں اور اس مہنگائی کی دور اور مشکلات میں ان کیلئے آسانیاں پیدا کر نے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے