شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کودودنوں میں 10 محنت کش کان کن مزدوروں کی میتیں لائی گئی۔ جس میں چار کی نماز جنازہ اتوار کے روز شاہ پوراور لیلونئی میں ادا کر دی گئی۔ ان میتوں میں ایک شارگہ کوئٹہ بلوچستان جبکہ 2 درہ آدم خیل اور ایک ہنگو سے لایا گیا جن کو اتوار کے روز مقامی قبرستانوں میں دفن کیا گیا۔10 کان کنوں میں سے بیشتر نے بیوہ اور یتیموں کو چھوڑا ہیں۔ ہفتے کو 6 کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ اتوار کو بھی مختلف علاقوں میں 4میتوں کو سنبھالا گیا۔جمعہ کو شارگہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے7 کان کن محنت کش مزدوروں کی شہادت کے بعد ہفتے کے روز بھی ہنگو اور درہ آدم خیل کے کوئلہ کانوں میں شانگلہ کے مزدور اپنی جانوں کی بازی ہار گئے۔ضلع شانگلہ کے 65 فیصد آفرادی قوت کا دارومدار کوئلے کے صنعت سے وابستہ ہونے کے باعث آئے روز کوئلہکان میں حادثات کے بعد شانگلہ سے تعلق رکھنے والے محنت کش کان کنوں کی اموات ہونا اب معمول بن چکا ہے۔ ضلع شانگلہ جو صوبہ خیبر پختون خواہ کے شمالی حصے میں واقعہ ہرے بھرے جنگلات،قدرتی ابشاروں، دل فریب نظار و اور قدرتی حسن اور معدنیات سے بھرا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں بنیادی انسانی ضروریات اور سہولیات کا فقدان اس بات کی عکاسی کرتا ہیں کہ یہاں کے 65 فیصد سے زائد افرادی قوت کا دارومدار کوئلے کے صنعت سے وابستہ ہیں۔ یہ علاقہ جو پہاڑی سلسلوں پر مشتمل بالائی علاقہ ہے کہ مکین رزق حلال کے لیے پاکستان بھر کے کانوں میں ہزاروں فٹ زیرزمین رزق حلال کیلئے تگ ودوں میں ہیں اور ان کی اموات کا سلسلہ گزشتہ تین دہائیوں سے چلا ارہا ہے مگر اب ان میں مختلف واقعات اور حادثات کے بعد تیزی دیکھی گئی ہیں۔کوئلہ کان سے وابستہ بیشتر کان کن اس بات کا واضح طور پر ذمہ داری لیتے اور ان لوگوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جو کان کن کی ہلاکتوں اور ان کی زخمی ہونے کے بعد معذوری کے ذمہ دار ہیں اس حوالے سے ہم نے کئی بار کان کنی سے وابستہ ان لوگوں سے بھی بات کی جو معذور ہو کر اپنے گھروں میں ہیں اور ان کے اگلی نسل بچے، بھتیجے اور یہاں تک کہ نواسے،پوتے بھی کوئلے کی صنعت میں ہیں اور وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ذیرزمین کوئلہ نکال کر اپنے پیاروں کا پیٹ پالتے ہیں۔کان کنی کی صنعت جس میں پاکستان کے نامور،بااختیاراور با اثر لوگوں کی ملکیت ہیں کہ حوالے سے جانا بھی جاتا ہے کوئلہ کان جن کو لوگ کالا سونا بھی کہتے ہیں مگر وہ چند افراد کے لیے کیونکہ اس میں کام کرنے والے اس کالے سونے کو تو نکالتے ہیں وہ بھی پونے دامو ں میں کیونکہ ان کو اج بھی وہ ریٹ دیا جاتا ہے جو تین دہائی پہلے کا ریٹ سرکاری ریٹ تھا۔مختلف کان کن اپنی فریاد مختلف اوقات میں ہمیں سنا چکے ہیں ان میں بیشتر یہ بات کہتے ہیں کہ متعلقہ محکمے، ٹھیکد ارا ن،کوئلہ کان کمپنیوں کو مائنز کان کن کانوں میں زہریلی گیسوں، پانی، کان کے کچے ہونے ودیگر تمام خطرات کا پتہ ہوتا ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی سے اس چیز سے واقف ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے اکثر کوئلہ کانوں میں موسم سرما میں رش ہونے کے باعث کان کن مزدور ان کانوں میں بھی اترتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور ان کو دیگردنوں کے طرح مزدوروں کو عام معاوضہ سے کم ملتا ہے جو ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں شانگلہ اوردیگرعلاقوں میں مزدوروں کے نام پربنائی گئی تنظیموں کیلئے باعث شرم ہیں،ان مزدوروں کو ان کے بنیادی رجسٹریشن تک سے محروم رکھاگیاہیں ان میں شانگلہ کے ہزاروں مزدورہیں جنہوں نے پچیسسال سے زائدکا عرصہ کوئلہ کان کنی میں گزارہ ہیں مگر ان کو ان کا بنیادی پنشن کا حق ابھی تک نہیں ملا ہیں ۔تحریک انصافکے صوبائی حکومت نے اپنے سابق حکومتوں میں کوئلے سے وابستہ کان کنوں کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات کے لیے کافی حد تک کام کیا مگر بدقسمتی سے وہ فائلے بھی کسی الماری کی تحقیق زینت بنی۔ اس وقت شانگلہ میں سوگ کا عالم ہے کیونکہ دو دنوں میں 10 محنت کشوں کی ہلاکتیں اور ان کی میت شانگلہ پہنچانے کے بعد دوسرے روز بھی قیامت صغریٰ،ہرطرف ماتم رہا۔ ان کے پیاروں پر قیامت کا سماء تھا جبکہ فضا سو گوار رہی۔شانگلہ کے مکین آج بھی اس بات پر زوردے رہے ہیں کہ شانگلہ کی تقدیر مسلسل ہلاکتیں اور ضلع شانگلہ میں متبادل روزگار نہ ہونا ایک بہت بڑی افرادی قوت اورکیا کرے گی۔