وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے فنڈز کی عدم ادائیگی کے حوالے سے احتجاج جاری ہے۔ وانا کونسلرز اتحاد کے نمائندے احتجاج میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تحصیل کونسل اپوزیشن لیڈر چیئرمین احمد وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جانے والے ہسپتال کے فنڈز میں بار بار تاخیر کی جا رہی ہے اور غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کی خدمات کی بحالی میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے جون 2024 سے گذشتہ آٹھ ماہ تک فنڈز جاری نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر خدمات شدید متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایم پی اے عجب گل وزیر اور ایم این اے زبیر خان وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہے اور چونکہ آپ بھی اس کے منتخب نمائندے ہیں، اس لیے ہسپتال وانا کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ احمد وزیر نے مزید کہا کہ اگرچہ حکومت بار بار کہتی ہے کہ فنڈز دستیاب نہیں ہیں، لیکن ہر ایم پی اے کو ایریگیشن کی مد 15 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے ایم پی اے عجب گل وزیر، ایم این اے زبیر خان وزیر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور سے سخت مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فنڈز جاری کرے تاکہ خدمات میں مسلسل بہتری اور مخلص عملے کی حمایت یقینی بنائی جا سکے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے فنڈز کی عدم فراہمی اور پچھلے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہسپتال کے عملے کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے