اسلام آباد (مانند نیوز)کرکٹر حسن علی اور سمیعہ خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر فیملی کی دلکش تصاویر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی اپنی جارحانہ بولنگ کے لیے مشہور ہیں، وہ اپنی خوبصورت محبت بھری ازدواجی زندگی سے متعلق بھی جانے جاتے ہیں۔

سمیعہ کا تعلق بھارت سے ہے اور دونوں کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی، شادی کے بعد سمیعہ پاکستان منتقل ہو گئیں، جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، اب اس جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

حسن علی کی چھوٹی بیٹی ہیزل ایک سال کی ہوگئی ہے، جس کی خوشی میں جوڑے نے شاندار جشن منایا۔

سالگرہ کے موقع پر خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ بھی کروایا گیا۔

سامعہ سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ حسن علی نے بتا دیا

حسن علی نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصروں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حسن اور سمیعہ کی جوڑی کو ہمیشہ سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے، اور ان کی فیملی کی یہ حسین تصاویر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے