اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں میں سے ایک بھی پسند نہیں ہے۔

اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جواب میں سدرہ نیاز نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔

مزید سوالات پر سدرہ نیاز نے بتایا کہ میری پسندیدہ اداکارہ صبا قمر اور اداکاروں میں فواد خان اور فہد مصطفیٰ ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے

اداکارہ نے شو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ صورتِ حال پر نامور شاعر ناصر کاظمی کا شعر بھی پڑھ کر سنایا۔

اداکارہ نے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی کھلاڑی میرا پسندیدہ نہیں ہے، 11 کے 11 کھلاڑیوں نے کبھی ایسی پرفارمنس ہی نہیں دی کہ انہیں پسند کیا جائے۔

اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پسند کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ہونی چاہیے، بلا وجہ کیسے پسند کیا جا سکتا ہے؟

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے