اسلام آباد (مانند نیوز)عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت دیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین پوری دنیا میں ایک اہم موقع کے طور پر منایا جاتا ہے، اسلام آباد کی خواتین 8 مارچ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر عالمی یومِ خواتین منانے جا رہی ہیں۔

عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے این او سی کے لیے کوشاں ہیں، بے شمار کوششوں کے باوجود ہمیں تحفظ اور احتجاج کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

عورت مارچ کا جنسی تشدد کے خاتمے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ

خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مذہبی انتہا پسند گروہوں، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے ہاتھوں تشدد اور جبر کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری کو پاکستان میں خواتین کے حقوق کی صورتِ حال کے متعلق نہایت منفی پیغام دیا گیا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم خواتین کے اجتماع کے حق کو تسلیم کریں اور 8 مارچ کو اپنا دن منانے کی اجازت دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارا مارچ کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ کے بغیر منعقد ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے