اسلام آباد (مانند نیوز)عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر کے منصوبے کو منظور کرلیا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا جس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن اور شام سمیت دیگر عرب ممالک، اقوام متحدہ کے سربراہ، صدر یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل شریک ہوئے۔

اجلاس میں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ منظور کرلیا۔

غزہ کی تعمیر نو یا امداد کیلئے غیر مسلح ہونے کو قبول نہیں کریں گے، حماس

عرب رہنماؤں نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کیے گئے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے میں لاکھوں گھر، تجارتی بندرگاہ اور ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے منصوبے میں فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں عرب رہنماؤں نے ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی معاونت کرے گا، عرب رہنماؤں نے تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے