اسلام آباد (مانند نیوز)قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل سے دور کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے۔

عمر اکمل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کیوں نہیں چاہتے کہ بیٹا کرکٹر بنے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک بات واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ وہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا۔

عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر ناجائز الزامات لگا کر میرے کیریئر کے 7 سال ضائع کر دیے۔

عمر اکمل نے اپنے بیٹے کی کوچنگ شروع کر دی

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف دائر کیے گئے مقدمے جیت بھی گیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی پھر بھی مجھے دوبارہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ جب میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا ہے تو میں کیسے چاہوں گا کہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہو جیسا میرے ساتھ ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا پاکستان کے بجائے کسی بھی ایسے ملک کے لیے کرکٹ کھیلے جہاں کرکٹ اور کرکٹرز کی عزت کی جاتی ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے