اسلام آباد (مانند نیوز)کچھ روز قبل مولانا آزاد جمیل نے بجلی کے بلوں کو کم کرنے کا ایک وظیفہ بتایا تھا جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا۔

مولانا آزاد جمیل کے بتائے ہوئے وظیفے پر پاکستان کی کئی مشہور شخصیات نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

اب مفتی سید شہریار داؤد نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مولانا آزاد جمیل کے بتائے ہوئے وظیفے کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ میں سمجھ نہیں پا رہا کہ مولانا آزاد جمیل ایسا بیان دیتے وقت کیا سوچ رہے تھے۔

عمیر رانا کا مولانا آزاد جمیل کے بجلی وظیفے پر دلچسپ تبصرہ

مفتی سید شہریار داؤد نے کہا کہ پنجابی میں ہم ایسی صورتحال میں کہتے ہیں کہ ’مت ماری گئی ہے‘، ’زم زم‘ کا مطلب ہوتا ہے’رُک رُک‘ اور یہ ایک مقدس واقعہ ہے اسے کوئی اس طرح دنیاوی مسائل کے ساتھ کیسے جوڑ سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے تو اس سے محبت کریں اس قسم کی باتیں کر کے ملک کو بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔

مفتی سید شہریار داؤد نے کہا کہ زم زم اللّٰہ کا معجزہ ہے اور سائنسدان بھی اس کی انفرادیت سے حیران ہیں تو اس طرح کی باتیں نہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے