ہنگو(مانند نیوز)سماجی خدمات اور بہترین صحافت پر ممتاز صحافی طارق محمود مغل کو عالمی حقوق کے دن کے موقع پر منقدہ تقریب میں گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا،طارق محمود مغل نے بطور صحافی اور سماجی کارکن جس بے لوث انداز میں انسانیت کی خدمت کی ہے وہ متاثر کن ہے،بے سر و سامانی کی حالت میں دوسروں کے لیے سوچنا اور انسانیت کے لیے کام کرنا ایک عظیم مشن ہے، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ارگنائزیشن طارق محمود مغل کی خدمات کی ستائش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ارگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی صمخیبر پختون خواہ کے چیرمین حبیب ملک اورکزئی نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ حبیب ملک اورکزئی نے کہا کہ میں 1998 سے طارق محمود مغل کو جانتا ہوں اور اس وقت انہوں نے جس انداز میں اور جس ماحول میں صحافت کا اغاز کیا وہ انتہائی کھٹن اور پر ازمائش وقت اور ماحول تھا لیکن بحیثیت ایک صحافی انہوں نے اپنے قلم اور کیمرے کا غیر جانبداری سے استعمال کیا ۔اور حقیقت پسندانہ ملکی مفاد کے ہم آہنگ اور علاقائی ترقی کے لیے ان کی رپورٹنگ ایک معیار اور ایک پہچان رہی۔ اس کے علاوہ موصوف نے بطور سماجی کارکن ہر فورم پر انسانیت کے لیے اواز بلند کی اور وہ بے کس اور کمزور لوگوں کے لیے موثر اواز بنے۔حںیب ملک اورکزئی نے کہا کہ میں اور میری تنظیم طارق محمود مغل کی صحافتی اور سماجی خدمات کی اعتراف کرتی ہے اور ہم نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سینیئر صحافی اور ممتاز سماجی کارکن طارق محمود مغل کو گولڈ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ارگنائزیشن کے مرکزی چیرمین حبیب ملک اورکزئی نے کہا کہ جو لوگ انسانیت کے لیے اپنے اپ کو کمر بستہ رکھتے ہیں وہ پوری قوم کے ہیرو ہوتے ہیں اور قوم ان پر فخر کرتی ہے یہ لوگ اپنی خوشیوں کو اپنی اسائشوں کو اور اپنے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف اور صرف انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو مصروف رکھتے ہیں انہی لوگوں میں سے ایک نام طارق محمود مغل کا ہے۔حبیب ملک اورکزئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے جو بھی انسانیت کے لیے کام کرتا ہے اسے ہم سلام پیش کرتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے