باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں سکول داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز۔ خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول سول کالونی خار کا دورہ کیا۔اس موقع پر چھوٹے بچوں میں مفت درسی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ کتابیں ملنے پر بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ نمایاں تھی، جو اس مہم کی کامیابی اور اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اے ڈی سی نے کہا کہ علم بانٹنے کا یہ خوبصورت منظر داخلہ مہم کے پیغام کو مزید مؤثر بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 25 مارچ سے 30 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ہر بچے کو سکول میں داخل کرکے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے تمام والدین سے گزارش کی کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو فوری طور پر قریبی سرکاری سکول میں داخل کروائیں، تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے