سخاکوٹ (مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام بٹ خیلہ بازار میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے بٹ خیلہ بازار میں چکر لگا کر واپسی پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل بٹ خیلہ امیر سبحان علی، تحصیل تھانہ امیر حاجی غنی محمد، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی عمران ہلالی، ضلعی نائب امراء اضغر خان، حفیظ الرحمان ودیگر نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہیں اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپناکردار اداکرے۔مقررین نے کہا کہ اسرائیلی کومعاشی طورکمزور کرنے کیلئے ان کے مصنوعات کا بائیکاٹ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ہرسطح پر احتجاج جاری رہیگاتاکہ دنیا بھر میں فلسطنیوں پر انکے مظالم کواجاگر کیا جاسکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے