پشاور (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے صوبے میں امن و امان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت بدترین بدامنی، خوف و ہراس اور لا قانونیت کا شکار ہے، جبکہ صوبائی حکومت صرف بیانات، دعوؤں اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے۔ عوام کو نہ کوئی تحفظ حاصل ہے، نہ انصاف، اور نہ ہی ان کے مسائل سننے والا کوئی موجود ہے۔انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ دہشتگردی ایک بار پھر پورے صوبے میں پنجے گاڑ چکی ہے۔ روزانہ کہیں دھماکہ، کہیں ٹارگٹ کلنگ، کہیں بھتہ خوری اور کہیں اغواء برائے تاوان جیسے جرائم ہو رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جا رہا ہے، تعلیمی ادارے غیر محفوظ ہیں اور کاروباری طبقہ مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے امن و امان کے قیام میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو کھل کر کارروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت جنگل کا قانون ہے، اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت کی بے حسی، نااہلی اور مجرمانہ خاموشی نے عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد متزلزل کر دیا ہے۔ اگر فوری طور پر مؤثر اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔انتخاب خان چمکنی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فی الفور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وسائل، تربیت اور تحفظ فراہم کیا جائے اور دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے اور صوبے میں قیامِ امن کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے