اسلام آباد (مانند نیوز)دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ مسلسل دوسرے سال دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI) ورلڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں دبئی نے تقریباً 92.3 ملین مسافروں کا خیر مقدم کیا۔

سال کے پہلے 6 ماہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 4 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد

دبئی نے مسلسل دوسرے سال یہ مقام برقرار رکھ کر اپنی عالمی ہوا بازی میں اہم حیثیت کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

دبئی کے بعد لندن، سیؤل، سنگاپور اور ایمسٹرڈیم نے فہرست میں بالترتیب دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ پیرس، استنبول، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ اور دوحہ نے ٹاپ ٹین کی فہرست مکمل کی۔

ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل جسٹن ارباکی نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے اپنی مضبوطی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ ہوائی اڈے تجارت، معیشت اور عالمی روابط کی اہم شریانیں ہیں۔

اے سی آئی کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں عالمی مسافروں کی تعداد تقریباً 5 ارب تک جا پہنچی، جو 2023ء کے مقابلے میں 9 فیصد اور 2019ء (کورونا کی وباء سے پہلے کے سال) کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے