شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ایک اورکوئلہ کان مزدور جلنے کے بعد جاں بحق۔سردار گل ولد محمد نظر سکنہ پاگوڑی شانگلہ ماہ رمضان کو درہ آدم خیل کالا خیل کوئلہ کان میں زہریلی گیس پٹھنے سے جل کر زخمی ہوا تھا۔جس کو بعد میں علاج ومعالجہ کیلئے حیات آباد برن میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیاگیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔جمعرات کے روز وہ انتقال کر گیا جس کی نماز جنازہ مقامی علاقے پاگوڑی شانگلہ میں ادا کرنے کے بعد تدفین کی گئی۔شانگلہ کے بیشتر لوگ اسی کوئلے کی صنعت سے وابستہ ہیں شانگلہ کے کان کن مزدور محنت کشوں کے لیے موت کا کوا بن چکا ہے پاکستان کے جس بھی علاقے میں کانکن کانوں میں حادثہ ہوتا ہے تو بد قسمتی سے وہاں جان بحق اور زخمی ہونے والے بیشتر مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہوتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ تین سے چار دہائیوں سے چلا اتا رہا ہیں ان مزدوروں کی نسل در نسل کانوں سے وابستگی شانگلہ میں غربت روزگار کے لیے متبادل بندوبست نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے