شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج،زیادہ کرایا حصول کرنا اب شانگلہ میں ایک روش بن چکا ہے جبکہ ضلع بھر کے بیشتر ٹرانسپورٹ اڈٖوں میں سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے سواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں، ان اڈوں میں واش روم تک کی سہولت موجود نہیں ہوتی اور لوگوں روڈ کناری پیشاب وغیرہ کرتے ہیں جب کہ خواتین اور بزرگوں کو سہولیات نہ ہونے کی وجہ سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔منگورہ سے الپوری جبکہ اندرونی شانگلہ ٹرانسپورٹ مافیا نے سرکاری کرایا نامیں نہیں مانتے جب کہ الپوری سے پشاور جانے والی موٹر کار و ں میں چھ سواری بٹھائی جاتی ہے اندرونی ضلعے میں بھی گاڑیوں میں سواریا زیادہ بٹا یا دیے جاتے ہیں جبکہ منگورہ سے شانگلہ انے والی گاڑیوں میں حد سے زیادہ لوڈ اور اور لوڈنگ کی وجہ سے اکثر اوقات سخت حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں۔ شانگلہ میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے دیگر مشکلات بھی سامنے ارہی ہیں اس حوالے سے ہم نے حکام سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کام ہے جبکہ ٹریفک پولیس زیادہ کرایا لینے والے اور اور لوڈنگ کرنے والوں کے لیے نہیں ہے لہذا انہیں اس پر کام کرنا ہو گا تا ہم شانگلہ میں عصرکے بعد کوئی ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے زیادہ لوڈ اور لوڈ گاڑیاں ہی رات کو شانگلہ اتی ہیں جبکہ یہ گاڑیاں منگورہ میں ٹریفک پولیس سے معمولی چالان لے کر پھر اور لوڈنگ کر تی ہیں اور باقاعدہ طور پر ان کا پورا کریا حصول کرتے ہیں اس حوالے سے ٹریفک پولیس، مقامی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ کوساتھ لیکر اس مسئلے کا حل کر سکتی ہے تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات ہوتی ہیں کیونکہ یہ گاڑیاں پانچ کے بجائے چھ سے زیادہ سواریاں بیٹھاتی ہیں اور کرایہ پوراوصول کرتے ہیں شانگلہ کے صدر مقام الپوری سے جانے والی موٹر کار منگوارا تک 500،600 روپیہ لیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس دور افتادہ اولندر سے منگورہ جانے والی موٹر کار 700 سے 800 روپے چارج کرتے ہیں جس میں بہت فرق ہے کیونکہ ولندر اور الپوری کے درمیان کرایا 400 روپے تک ہیں اس لحاظ سے منگورا اور الپوری کا کرایہ صرف 400 روپیہ بنتا ہے مگر شانگلہ کے صدر مقام میں ٹرانسپورٹ مافیا کا اپنا ایک راج قائم ہے یہاں کے اڈوں میں سہولیات نہ ہونے کے باوجود مقامی ٹرانسپورٹ کا نظام یہ لوگ ہی چلاتے ہیں اور خود ساختہ کرایا وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شانگلہ بھر سے تعلق رکھنے والے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے